نیشنل
ٹیم انڈیا کی شکست پر مایوس نوجوان کی ہارٹ اٹیک سے موت
حیدرآباد: ورلڈ کپ فائنل میں ٹیم انڈیا کی شکست پر مایوس ایک نوجوان کی قلب پر حملے سے موت ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق ریاست آندھرا پردیش ضلع تروپتی کے تروپتی رورل منڈل، درگا سمندرم سے تعلق رکھنے والا جوتی کمار کرکٹ کا شائق تھا اور وہ ٹیم انڈیا کا مداح بتایا گیا ہے۔جیسے جیسے ٹیم انڈیا شکست کو سامنا کرنا پڑ رہا تھا وہ کافی تشویش میں تھا۔
میچ دیکھنے کے دوران اس کے قلب پر حملہ ہوا اسے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اسے بعد معائنہ مردہ قرار دیا۔ جوتی کمار پیشہ سے سافٹ ویر انجینیئر بتایا گیا ہے۔