“پرواسی پریچئے” کا کامیاب انعقاد – کوآرڈینیٹرز اور معاوینین کے اعزاز میں عشائیہ
ریاض ۔ کے این واصف
انڈین کمیونٹی کے بھرپور تعاون نے “پرواسی پریچئے” پروگرام کو یادگار تقاریب کی حیثیت دے دی۔ یہ بات سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے کہی۔ وہ پرواسی پریچئے پروگرام کے کوآرڈینیٹرز کے اجتماع سے خطاب کر رہےتھے۔ اس تقریب کا اہتمام انجینئیر محمد ضیغم خاں، کنوینر اسٹیرنگ کمیٹی نے کیا تھا۔
سفیر ہند نے اسٹیرنگ کمیٹی، تمام ریاستوں کے کوآرڈینیٹرز اور معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پرواسی پریچئے پروگرام میں کمیونٹی کی والہانہ دلچسپی کو دیکھتے ہوئے اس تقریب کو اب سالانہ بنیاد پر منعقد کرنا طئے کیا گیا ہے۔ ابتداء مین ضیغم خاں نے خیرمقدم کرتے ہوئے سفارت خانہ ہند کا شکریہ ادا کیا کہ ایمبیسی نے اسٹیرنگ کمیٹی پر اعتماد کرتے ہوئے
اس پروگرام کے انعقاد کی ذمہ داری دی اور کمیٹی کے اراکین نے اس ذمہ داری کو کامیاب طریقہ سے نبھایا اور پہلے پرواسی پریچئے پروگرام کو ایک تاریخ ساز پروگرام بنایا۔ قبل ازیں سفیر ہند ڈاکٹر سہیل نے کیک کاٹ کر تقریب کا افتتاح کیا۔ “گارڈن رسٹورنٹ کے پارٹنر شاہجہاں انصاری نے سفیر ہند کی آمد پر استقبال کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔
تقریب میں نائب سفیر ہند ابو ماتھن جارج اور دیگر سفارت کار شبیر اور معین اختر شریک رہے۔