نیشنل
گھوڑ سواری کرنے والا نوجوان گر کر ہلاک

حیدرآباد۔ ریاست آندھرا پردیش میں گھڑسواری کے دوران گھوڑے سے گرنے کے نتیجہ میں زخمی نوجوان کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔
یہ واقعہ ضلع کرنول کے مدی کیری منڈل میں پیش آیا۔مقتول نوجوان کی شناخت پرتھوی راج کے طورپرکی گئی ہے۔ نوجوان کے گھڑ سواری کے دوران گرنے کے واقعہ کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ یہ پُرجوش نوجوان تیزی سے گھوڑادوڑارہا تھا
کہ اچانک وہ توازن کھوکر گر پڑااسے علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔