” سکندر” کی تکمیل کے ساتھ ہی سلمان خان "کک 2 ” کی شوٹنگ شروع کریں گے

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ
بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان ان دنوں پروڈیوسر ساجد نڈیاڈوالا کی اے آر مرگاداس کی ہدایت میں بن رہی فلم ” سکندر کی شوٹنگ میں رشمیکا مندنا کے ساتھ مصروف ہیں جو عید 2025ء کے موقع پر ریلیز کی جائے گی بتایا جا رہا تھا کہ 2030 تک اپنے پروجیکٹس کو لے کر مصروف سلمان خان اس فلم کی تکمیل کے ساتھ ہی دوسرے اور پروڈیوس کی فلمیں شروع کرئیں گے
لیکن بالی ووڈ سے خبر آئی ہے کہ سلمان خان سکندر کے فوری بعد پروڈیوسر ساجد نڈیاڈ والد کی ہی ایک اور فلم ” کک 2 کی شوٹنگ شروع کریں گے جس کی اسکرپٹ مکمل کرلی گئی ہے ” لک 2 "سال 2014 ء میں ریلیز ہوئی فلم ” لک” کا سیکوئیل ہوگی جس میں سلمان خان نے دیوی لال سنگھ عرف ڈیول نامی کردار نبھایا تھا کک نے جہاں ورلڈ وائیڈ بزنس سے جہاں 402 کروڑ کی کمائی کی تھی وہیں اس فلم نے ملک میں 232 کروڑ کا بزنس کیا تھا اور یہ وہ فلم تھی
جس نے سلمان خان کو 200 کروڑ کے کلب میں شامل کیا تھا کہا جا رہا ہے کہ ” کک 2 ” کی تکمیل کے ساتھ ہی سلمان The Ballپھر سورج برجاٹیہ کی رومانٹک اسٹوری فلم "پریم کی شادی” پھر کبیر خان کی "ببر شیر ” آدتیہ چوپڑہ کی "ٹیگر ورسس یس پٹھان ” اس کے بعد سلمان خان ہٹ فلم انیمل کے سندیپ ریڈی ونگا کی فلم کریں گے اس کے بعد بجرنگی بھائی جان کے رائٹر وجیندر پرساد کی لکھی اسکریٹ پر ” پون پتر بھائی جان ” کریں گے۔اس کے بعد ان کی دبنگ 4 فلور پر جائے گی۔سلمان خان بگ باس سیزن 18 کی ہوسٹنگ بھی کریں گے جو کلرس ٹی وی پر ستمبر کے اواخر یا اکتوبر کے اوائل سے آن ائیر ہوگا ۔