ٹرین اور پٹریوں پر خطرناک اسٹنٹس کرتے ہوئے ویڈیو بنانے والوں کی خیر نہیں

نئی دہلی: انڈین ریلوے بورڈ نے مسافروں کو تکلیف دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں اور چلتی ہوئی ٹرینوں میں خطرناک اسٹنٹس کرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے تمام زونس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
حالیہ دنوں میں ریلوے پٹریوں اور چلتی ٹرینوں میں خطرناک اسٹنٹس کرنے اور ویڈیوز بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اسی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینئر عہدیدار کے مطابق بعض افراد نے تمام حدود کو پار کردیا ہے۔ ریلوے پٹریوں پر اشیاء رکھنا، ان پر گاڑیاں چلانا، اور چلتی ٹرینوں میں خطرناک اسٹنٹس کرنا صرف ان کی جان کو خطرے میں نہیں ڈالتا بلکہ
سینکڑوں مسافروں کی حفاظت بھی داؤ پر لگا دیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ہم نے کئی واقعات دیکھے ہیں جہاں لوگ ٹرین کے قریب آ کر سیلفی لیتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔