سلمان خان کے شو بگ باس میں نظر آئیں گے ہالی ووڈ اسٹارس؟
ممبئی: ریالیٹی شو ‘بگ باس 18’ کو شروع ہوئے ڈیڑھ مہینے سے زیادہ کا وقت ہو چکا ہے مگر اب تک اس تعلق سے لوگوں میں کوئی خاص جوش و خروش نہیں نظر آ رہا ہے۔ جیسے جیسے شو آگے بڑھ رہا ہے اس کی ٹی آر پی میں بھی کمی آتی جا رہی ہے۔ پچھلے کچھ وقت سے میزبان سلمان خان بھی شو میں نظر نہیں آ رہے تھے تاہم اب وہ واپس آ گئے ہیں اور آتے ہی انہوں نے کانٹسٹینٹس کی کلاس لی ہے۔
دوسری جانب ٹی آر پی کی کمی کو دیکھ کر میکرس بھی پریشان ہو گئے ہیں اور اسے بڑھانے کی کوششوں میں ہیں۔ کچھ دن پہلے ہی بگ باس 18 میں دو وائلڈ کارڈ کانٹسٹینٹس کشش کپور اور دیوگجئے راتی کی انٹری ہوئی تھی۔ تاہم ان کے آنے کے باوجود شو میں کچھ خاص دھماکہ نہیں نظر آرہا ہے، ایسے میں شو میکرس نے شو میں انٹرنیشنل سیلیبرٹیز کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بگ باس کی ہر چھوٹی بڑی اپڈیٹ دینے والے پیج بگ باس تازہ خبر کے مطابق شو میں ہالی وڈ اسٹارس کم کارڈیشین اور ان کی بہنیں شامل ہونے والی ہیں۔ خبر کے مطابق اس وقت کارڈیشین بہنوں کی میکرس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ سلمان خان کے وہ اس شو میں وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری کریں گی یا صرف گیسٹ کے طور پر نظر آئیں گی۔