نیشنل
شاہ رخ خان کی طبیعت اچانک خراب ہاسپٹل میں داخل
احمد آباد _ بالی ووڈ کے سوپر اسٹار شاہ رخ خان کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس پر انھیں احمد آباد کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ خان، نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنی کولکتہ نائٹ رائیڈرز (KKR) ٹیم کے انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کے ایک میچ میں شرکت کے لیے منگل کو احمد آباد آئے تھے۔
احمد آباد رورل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اوم پرکاش جاٹ نے کہا کہ اداکار شاہ رخ خان کو لو لگنے سے اچانک طبیعت خراب ہو گئی جس پر انھیں احمد آباد کے کے ڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ شاہ رخ خان کی بیوی گوری اور دیگر اداکاروں نے ہاسپٹل پہنچ کر ان کی عیادت کی۔فی الحال ان کی صحت بہتر بتائی جاتی ہے