ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیوں کے خلاف امریکہ میں شدید احتجاج

نئی دہلی: دوسری بار امریکہ کے صدر منتخب ہوکر وائٹ ہاؤس پہنچنے والے ریپبلکن سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ کی متعدد متنازعہ پالیسیوں کو تباہ کُن قرار دیتے ہوئے ہزاروں امریکی باشندوں نے ہفتے کو مختلف شہروں میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔
ان کے غیر متوقع فیصلہ سے عوام میں عدم اطمینان کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ امریکی اداروں میں ملازمتوں میں کٹوتی ، معیشت پر منفی اثرات، انسانی حقوق اور شہری آزادی کے علاوہ دیگر مسائل پر ٹرمپ اور عرب پتی ایلون مسک کے رویہ پر امریکی شہروں کی جانب سے سخت مخالفت کی جارہی ہے۔ ہزاروں احتجاجیوں نے واشنگٹن ، نیویارک، ہیوسٹم ، فلورائیڈا اور لاس اینجلس سمیت کئی مقامات پر ریالیاں نکالی۔
احتجاجیوں میں عوامی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے، مزدور یونین کے ارکان، تیسرے جنس سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ وکا اور معذورین و ماہرین نے شامل تھے۔ امریکہ کے مخنلف حصوں سے سفر کر کے واشنگٹن پہنچنے والے ہزاروں احتجاجیوں نے نیشنل مال پر جمع ہوئے جہاں درجنوں مقررین نے ٹرمپ کی مخالفت میں ریلی سے خطاب کیا
انھوں نے کہا کہ اس حکومت کی وجہ سے ہم دنیا بھر میں اپنے اتحادیوں کو کھو رہے ہیں اور یہ ہمارے لوگوں کے گھروں کی تباہی کا باعث بن رہی ہے۔