آدم پور ایر پورٹ کا نام تبدیل

نئی دہلی ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے پنجاب کے جالندھر میں واقع آدم پور ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے ‘سنت گرو روی داس ایئرپورٹ’ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ گرو روی داس کی 649ویں جینتی کے موقع پر ان کی یاد اور تعلیمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ یہ انتہائی اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ آج سنت روی داس جینتی کے پُرمسرت موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آدم پور ہوائی اڈے کو اب شری گرو روی داس مہاراج جی ہوائی اڈہ کے نام سے جانا جائے گا۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ یہ شری گرو روی داس مہاراج جی کے لازوال نظریات کو ایک موزوں خراجِ عقیدت ہے اور مساوات، ہمدردی اور خدمت کا ان کا پیغام آج بھی ہم سب کو بے حد ترغیب دیتا ہے۔وزیرِ اعظم نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا’’یہ انتہائی اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ آج سنت روی داس جینتی کے مبارک موقع پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے
کہ آدم پور ہوائی اڈہ اب شری گرو روی داس مہاراج جی ہوائی اڈہ کہلائے گا۔ یہ بے شمار لوگوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔ یہ شری گرو روی داس مہاراج جی کے لازوال نظریات کو ایک موزوں خراجِ عقیدت ہے۔ مساوات، ہمدردی اور خدمت کا ان کا پیغام ہم سب کو آج بھی گہرے طور پر متاثر اور متحرک کرتا ہے۔‘



