پائلٹ کی حاضر دماغی۔ احمد آباد طیارہ جیسی تکنیکی خرابی کا پرواز سے قبل پتہ چلا لیا

پائلٹ کی حاضر دماغی۔ احمد آباد طیارہ جیسی تکنیکی خرابی کا پرواز سے قبل پتہ چلا لیا
نئی دہلی: ایئر انڈیا نے کہا ہے کہ اس نے پیر کے روز اپنے ایک بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کو پرواز سے روک دیا۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ پائلٹ نے فیول کنٹرول سوئچ میں خرابی کی اطلاع دی تھی پائلیٹ کی حاضر دماغی پر تمام نے راحت کی سانس لی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال جب احمد آباد میں ایک بڑا طیارہ حادثہ پیش آیا تھا
تو اس کی تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس حادثے کی وجہ یہ تھی کہ طیارے کے دونوں فیول کنٹرول سوئچ ‘RUN’ سے ‘CUTOFF’ کی حالت میں تبدیل ہو گئے تھے۔اس طیارہ حادثے میں 260 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے میں دو فیول کنٹرول سوئچ ہوتے ہیں۔ طیارے کے دونوں انجنوں کے لیے ایک ایک سوئچ ہوتا ہے۔ تفتیشی رپورٹ سے یہ بات واضح ہو گئی کہ احمد آباد میں طیارہ حادثہ کیوں پیش آیا تھا؟
اس حادثے کے بعد ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس کے تمام بوئنگ طیاروں میں فیول کنٹرول سوئچ کے لاکنگ سسٹم کی جانچ کو لازمی قرار دے دیا تھا تاہم کسی بھی طیارے کے لاکنگ سسٹم میں کوئی خرابی نہیں پائی گئی تھی۔
احمد آباد طیارہ حادثے کی جانچ میں ایک اور اہم بات بھی سامنے آئی تھی کہ پرواز سے چند گھنٹے پہلے جب طیارہ دہلی سے احمد آباد آیا تھا، تو پائلٹ نے تکنیکی لاگ میں ‘Stabilizer Position Transducer Defect’ کے بارے میں خرابی کی نشاندہی کی تھی۔
Stabilizer Position Transducer ایک سینسر ہوتا ہے جو طیارے کی پِچ کو کنٹرول کرتا ہے اور تمام ڈیٹا کو برقی سگنلز کے ذریعے فلائٹ کنٹرول سسٹم تک منتقل کرتا ہے۔
پائلٹ کی حاضر دماغی۔ احمد آباد طیارہ جیسی تکنیکی خرابی کا پرواز سے قبل پتہ چلا لیا



