نیشنل

بی جے پی لیڈر سیما پاترا، گھر کی کام والی پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی _31 اگست ( اردولیکس) جھارکھنڈ کی بی جے پی لیڈر سیما پاترا کو رانچی پولیس نے اپنے گھر میں کام کرنے والی ایک خاتون کو مارنے اور تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ سیما پاترا کے  گھر میں کام کرنے والی سنیتا کے جسم اور چہرے پر شدید زخم آگئے ۔اور وہ  ہاسپٹل میں زیر علاج ہے اس کا ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔

 

ویڈیو میں سنیتا نے بتایا تھا کہ سیما پاترا نے اسے   تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس نے بتایا کہ کبھی وہ اسے لوہے کی سلاخوں سے مارتی تھی ایک بار سیما پاترا نے اس کے دانت  توڑ دئے  ۔ 29 سالہ سنیتا نے کچھ سال قبل رانچی کے اشوک نگر علاقے میں سیما پاترا کی رہائش گاہ میں کام پر رجوع ہوئی  تھی۔ سنیتا کو گزشتہ ہفتے پولیس نے اس وقت بچایا جب کچھ مقامی لوگوں نے انھیں بتایا کہ سیما پاترا اسے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ وہ شدید زخمی ہو گئی اور اسے علاج کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا۔

 

جب سے یہ واقعہ سامنے آیا ہے، سیما پاترا فرار تھی۔ پولیس نے اس کی  تلاش شروع کر دی تھی۔ پولیس نے اسے آج صبح سڑک سے رانچی جانے کی کوشش کرتے ہوئے اسے  گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے آج عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button