تلنگانہ

بی آرایس کاتلنگانہ عوام کے ساتھ اتحاد _ کانگریس کاکوئی معیارنہیں صرف اقتدارکی ہوس

بی آرایس کاتلنگانہ عوام کے ساتھ اتحاد

کانگریس کاکوئی معیارنہیں صرف اقتدارکی ہوس

سرسبزوشاداب تلنگانہ کوخزاں سے بچایاجائے

دھرم پوری میں بی آرایس امیدوارکے ایشورکی انتخابی مہم ۔ رکن کونسل کے کویتا کا خطاب 

دھرم پوری 19/ نومبر (اردو لیکس)رکن قانون سازکونسل ودختر چیف منسٹرکے چندر شیکھر رائو‘ کلواکنٹلہ کویتا نے واضح کیاکہ بی آرایس کاتلنگانہ کے عوام کے ساتھ اتحادہے ۔ کانگریس غرور وتکبر کی علامت ہے ۔کویتانے کہاکہ کانگریس کے پاس کوئی خوبی نہیں ہے ‘بلکہ اسے صرف اقتدار کی ہوس ہے ۔کویتا نے عوام پرزوردیا کہ وہ سرسبزوشاداب تلنگانہ کو پت جھڑنہ بننے دیں۔وہ دھرم پوری میں بی آرایس پارٹی امیدوار وریاستی وزیرکے ایشورکی انتخابی مہم سے خطاب کررہی تھیں۔

 

اس موقع پر رکن پارلیمان پدا پلی وینکٹیش‘ صدرنشین ضلع پریشدجگتیال وسنتااوردوسرے موجودتھے۔کے کویتا نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ انتخابات کاموسم ہے۔ مختلف جماعتوں کے قائدین آپ کے درمیان آئیں گے اورکہیں گے کہ ہم سب کچھ دے دیں گے‘تاہم حقیقت میں وہ آپ کے ہمدرد نہیں ہیں‘بلکہ وہ صرف انتخابات کے موقع پرنظرآتے ہیں اور اقتدارکاحصول ہی ان کی خواہش ہے۔ دوسری طرف بی آرایس پارٹی عوام کی جماعت ہے اورعوام کے مسائل کی یکسوئی کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہی ہے

 

۔کویتا نے کہاکہ کانگریس پارٹی کو55برس موقع فراہم کیاگیا‘تاہم اس نے کچھ نہیں کیا۔ کانگریس دورحکومت میںغریبوںکوبرائے نام صرف 200روپئے وظیفہ دیاجاتاتھا‘کسانوں کی بھلائی کیلئے کوئی اسکیم نہیں تھی۔ کویتا نے کہاکہ کانگریس کے پاس کوئی ایجنڈہ نہیںہے‘بلکہ اقتدار کی ہوس ہے۔انہوںنے کہا کہ آج کانگریس کے قائدین غرور وتکبر میں کسانوںکی فلاح و بہبود کیلئے متعارف کردہ اسکیمات کوختم کرنے کی بات کررہے ہیں۔کویتا نے واضح کیا کہ اقتدارمستقل نہیں رہتا ‘تاہم محبت اور لگائومستقل رہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بی آرایس پارٹی کاتلنگانہ عوام سے گہرا اور اٹوٹ رشتہ ہے ۔جب تلنگانہ میں کچھ بھی نہیںتھاتب بھی بی آرایس کے قائدین عوام کے ساتھ تھے

 

‘ تلنگانہ کیلئے طویل جدوجہدکی گئی۔ حصول تلنگانہ کے بعد عوام کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے سنجیدگی سے کام کیاجارہاہے اورآج تلنگانہ سارے ملک میںسرفہرست ریاست بن کر ابھررہی ہے اورآ ج بھی بی آرایس کے قائدین عوام کے درمیان ہیں۔ کویتا نے کہاکہ حالات کچھ بھی ہوں‘بی آرایس کے قائدین ہمیشہ عوام کے ساتھ رہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جب تلنگانہ کی تشکیل عمل میںلائی گئی‘حیدرآباد کے ماسوا تمام 9اضلاع پسماندگی کا شکارتھے۔انہوںنے یاد دلایاکہ متحدہ آندھراپردیش میںعلاقہ تلنگانہ میںنہ ہی بجلی تھی

 

اورنہ ہی پانی تھا۔کسانوں کیلئے کوئی بھی فلاحی اسکیم نہیں تھی‘کویتا نے واضح کیاکہ بی آرایس حکومت میں گزشتہ 10برسوں کے دوران تلنگانہ سرسبزوشاداب ہوگیاہے ۔انہوںنے کہا کہ چیف منسٹرکے چندرشیکھر رائونے عوام سے جو وعدے کیے تھے‘ان وعدوںکوپورا کردکھایاہے ۔انہوںنے کہا کہ ریاست میںایسا کوئی موضع نہیںہے جہاں مندرنہ ہو اور اسی طرح ریاست میںکوئی گھرایسا نہیںہے جو بی آرایس حکومت کی اسکیمات سے مستفیدنہ ہورہاہو۔ کویتا نے کہا کہ کے سی آرکی بحیثیت چیف منسٹرہیٹ ٹرک کے ساتھ ہی آسرا اسکیم کے تحت وظائف کی رقم میںاضافہ کیاجائے گا۔

 

وظیفہ کی رقم کو مرحلہ واراساس پربڑھاتے ہوئے2ہزار سے5ہزار روپئے کیاجائے گا۔ انہوںنے کہا کہ تمام بیڑی ورکرس کو وظیفہ فراہم کیاجائے گا۔سوبھاگیہ لکشمی اسکیم کے تحت غریب خواتین کوماہانہ 3ہزارروپئے فراہم کیے جائیں گے ۔ کویتا نے کہا کہ بی آرایس کی کامیابی کے ساتھ ہی نئے راشن کارڈس کی اجرائی عمل میںلائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کے سی آربیمہ اسکیم کے تحت تمام راشن کارڈ ہولڈرس کو5لاکھ روپئے انشورنس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ سفیدراشن کارڈ ہولڈرس کوباریک چاول فراہم کیا جائے گا

 

۔ کویتا نے کہاکہ آروگیہ شری اسکیم کے تحت رقم کی حدکوبڑھاکر15لاکھ روپئے کیاجائے گا۔15لاکھ روپئے مفت علاج ومعالجہ کی ذمہ داری حکومت لے گی۔کویتا نے کہا کہ اعلیٰ ذات کے غریب بچوںکو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے ہراسمبلی حلقہ میںگروکل ہاسٹلس کاقیام عمل میںلایاجائے گا۔ انہوںنے کہا کہ ماضی میں تلنگانہ میں برقی نہیںتھی‘تاہم آج24گھنٹے برقی سربراہی عمل میںلائی جارہی ہے

 

۔انہوں نے کہاکہ عوام ووٹ ڈالنے سے قبل بی آرایس حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیںاور تلنگانہ کی مزید ترقی کیلئے بی آرایس امیدواروںکوبھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب بنائیں۔کویتا نے پرزوراندازمیںکہاکہ حق رائے دہی سے استفادہ کیلئے جانے سے قبل عوام مکانات میں برقی کا سوئچ آن کریںاوراگرگھر روشن ہوجائے تو کار کے نشان کوووٹ دیں۔کویتا نے وزیراعظم نریندرمودی پرشدیدتنقیدکی اورکہا کہ نریندرمودی کے دور حکومت میں تمام ضروری اشیاء کے علاوہ گیاس سلینڈرکی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے

 

۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوگیاس سلینڈرس کی قیمتوںمیںبڑھتے ہوئے بوجھ سے راحت دینے کیلئے چیف منسٹرکے چندرشیکھررائو نے 400روپئے میں گیاس سلینڈر کی فراہمی کا فیصلہ کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ کے ایشوربہترین عوامی قائدہیں۔ دھرم پوری کی مزید ترقی کیلئے عوام کارکے نشان کوووٹ دیں اورکے ایشورکوکامیاب بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button