نیشنل

آندھرپردیش کے سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری ، پرانی پنشن اسکیم اختیار کرنے کا سنہری موقع

حیدراباد :  آندھرا پردیش حکومت نے کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم (CPS) کے ملازمین کو بڑی خوشخبری دی ہے۔ محکمۂ فینانس نے جی او ایم ایس نمبر 53 جاری کرتے ہوئے اہل ملازمین کو ایک بار کے لئے  پرانی پنشن اسکیم (OPS) اختیار کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔حکومتی حکم نامے کے مطابق وہ ملازمین اس سہولت کے اہل ہوں گے جن کی تقرری کا نوٹیفکیشن یکم ستمبر 2004 سے پہلے جاری ہوا تھا، لیکن انہوں نے اس کے بعد ملازمت جوائن کی۔ ایسے ملازمین اب سی پی ایس سے او پی ایس میں منتقل ہو سکیں گے۔

 

محکمۂ فینانس نے واضح کیا ہے کہ جی او جاری ہونے کی تاریخ سے تین ماہ کے اندر اہل ملازمین کو اپنی پسند کا آپشن متعلقہ حکام کے پاس جمع کرانا ہوگا۔ ایک بار او پی ایس یا سی پی ایس کا انتخاب کرنے کے بعد اسے تبدیل نہیں کیا جا سکے گا۔

 

حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ جو ملازمین مقررہ مدت کے اندر کوئی آپشن جمع نہیں کرائیں گے، وہ بدستور کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم (CPS) کے تحت ہی برقرار رہیں گے۔ اس سلسلے میں محکمۂ خزانہ نے جی او ایم ایس نمبر 53 باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button