تلنگانہ
تلنگانہ ٹیٹ امتحان کے نتائج جاری – تقریباً 44 فیصد امیدوار کامیاب

تلنگانہ ٹیچر ایلیجیبلٹی ٹیسٹ (TG TET-2026) کے نتائج پیر کو جاری کر دیے گئے۔ محکمۂ تعلیم کے ڈائریکٹر نوین نکولس نے دوپہر میں نتائج کا اعلان کیا۔ اس سال مجموعی طور پر 43.94 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے۔
ریاست بھر سے اس امتحان کے لئے 1,53,752 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں، جن میں سے 1,15,028 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ ان میں 23,623 سروس اساتذہ اور 91,405 دیگر امیدوار شامل تھے۔
نتائج کے مطابق 50,544 امیدوار کامیاب ہوئے، جو امتحان میں شریک ہونے والوں کا 43.94 فیصد ہیں۔ امیدوار اپنے نتائج سرکاری ویب سائٹ https://tgtet.aptonline.in پر دیکھ سکتے ہیں۔




