نیشنل

شاہ رخ خان معافی مانگیں ورنہ گجرات میں فلم پٹھان ریلیز ہونے نہیں دی جائے گی: وشوا ہندوپریشد

ممبئی: بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ ریلیز سے قبل ہی تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کے گانے ‘بیشرم رنگ’ کی بعض گوشوں سے شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔
دراصل شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون پر فلمائے گئے اس گانے میں اداکارہ کے کپڑوں کے رنگ کو لے کراعتراض کیا جارہا ہے۔ دیپیکا کی زعفرانی رنگ کی بکنی پر سوال اٹھاتے ہوئے فلم کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس پر اعتراض کرتے ہوئے بی جے پی نے گانے کی دوبارہ شوٹنگ اور فحش مناظر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بڑھتے ہوئے تنازعہ کے درمیان وشو ہندو پریشد کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اگر شاہ رخ اس گانے کے لیے معافی نہیں مانگتے ہیں تو ان کی فلم کو ریلیز نہیں ہونے دیا جائے گا۔
دریں اثناء وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے اعلان کیا کہ وہ گجرات میں فلم ‘پٹھان’ کی نمائش کی اجازت نہیں دیں گے اور اگر فلم ریلیز ہوئی تو سینما گھر کسی بھی واقعہ کے ذمہ دار ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button