نیشنل
آپریشن سندور۔ بی جے پی کی آج سے ترنگا ریالی

نئی دہلی ۔ بی جے پی، آپریشن سندور کی کامیابی کے بعد آج سے ملک بھر میں 11 دن تک ترنگا یاترا کا اہتمام کرے گی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق مودی حکومت کی پرعزم اور مضبوط قیادت اور مسلح افواج کی بہادری کے بارے میں بی جے پی کی عوام تک رسائی کے حصے کے طور پر اس یاترا کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یہ مہم اس ماہ کی 23 تاریخ تک جاری رہے گی، جس میں سابق فوجی، سوسائٹی کے ممتاز ارکان اور سماجی ورکرس شامل ہوں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایاکہ اس یاترا کا مقصد محض سیاسی نہیں ہوگا بلکہ وہ اس معاملے پر عوام کو ترغیب دلانے کی کوشش کر رہے ہیں
جس کو معاشرے کے سبھی طبقوں کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔