نیشنل

چیف منسٹر کے عہدہ سے استعفیٰ دینے اروند کجریوال کا اعلان

نئی دہلی: دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے تہاڑ جیل سے رہا ہونے کے بعد آج یعنی اتوار کو اگلے دو دن میں چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے تمام کو حیرت میں ڈال دیا۔

 

اروند کجریوال نے کہا کہ اگلے دو دن میں قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہوگی اور اس میں نئے چیف منسٹر کاانتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ اگلا چیف منسٹر عام آدمی پارٹی سے ہی ہوگا۔ انھوں نے پارٹی کارکنوں اور عوام سے کئے گئے اپنے خطاب میں کہا کہ جب تک عوام کی عدالت میں جیت نہیں جاتا ہوں، تب تک میں چیف منسٹرنہیں بنوں گا۔

 

کجریوال نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ دہلی کا انتخاب نومبر میں ہو۔ عوام ووٹ دے کر جتائیں اس کے بعد میں چیف منسٹر کی کرسی پر بیٹھوں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button