نیشنل

زندہ جلا دئیے جانے والے جنید اور ناصر کےگھر پہنچ گئے اسد الدین اویسی۔حکومت سے کیا سخت کاروائی کا مطالبہ: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے آج جنید اور ناصر کے ارکان خاندان سے ملاقات کی‌۔ صدر مجلس نے کہا کہ راجستھان سے جنید ناصر کو اغوا کیا گیا تھا میں اشوک گہلوٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ راجستھان پولیس ملزمین کو فوری گرفتار کرے۔

واضح رہے کہ ہریانہ کے بھیوانی میں گاو اسمگلنگ کے شبہ میں دو مسلم نوجوانوں کو کار میں زندہ جلادیا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جنید اور ناصر کے طور پر ہوئی ہے یہ دونوں راجستھان کے بھرت پور کے پہاڑی تھانہ علاقے کے رہنے والے تھے۔

متوفی نوجوانوں کے ارکان خاندان نے الزام لگایا ہے کہ جنید اور ناشر دونوں کو راجستھان کے بھرت پور کے گوپال گڑھ سے اغوا کرلیا گیا تھا۔ 15 فروری کو انہوں نے اغوا کا مقدمہ بھی درج کرایا تھا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ اغوا کنندگان نے پہلے دونوں کو مارا پیٹا اور پھر انہیں اغوا کیا اور گاڑی میں بٹھا کر ہریانہ کے بھیوانی میں گاڑی سمیت آگ لگا دی۔

اسد الدین اویسی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا جنید-ناصر کو پچھلے دنوں ہندوتوا کے جنونیوں نے قتل کیا تھا، آج مرحوم جنید کے گھر پہنچ کر ہم نے تعزیت پیش کی اور یقین دلایا کہ اے آئی ایم آئی ایم اس نازک وقت میں متوفی کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button