نیشنل

ٹالی ووڈ کے نوجوان اداکار ننداموری تاراکا رتنا دوران علاج چل بسے _ تلگودیشم کی پدایاترا میں آیا تھا ہارٹ اٹیک

حیدرآباد _ 18 فروری ( اردولیکس) ٹالی  ووڈ کے نوجوان اداکار ننداموری تاراکا رتنا کا انتقال ہوگیا ۔ انہیں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا اور تین ہفتے تک بنگلور کے نارائنا ہردیالیہ ہاسپٹل میں علاج کے بعد ہفتہ کی رات انتقال کر گئے ۔

 

27 جنوری کو، تاراکا رتنا نے تلگودیشم کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش کی پدایاترا میں حصہ لیا۔پدایاترا میں ہی تارک رتنا کو دل کا دورہ پڑا اور وہ لوکیش کے ساتھ پدایاترا پر جاتے ہوئے گر گئے۔ انہیں فوری طور پر کپم کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا بعد میں انہیں بہتر علاج کے لیے بنگلور کے نارائنا ہردیالیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ غیر ملکی ڈاکٹروں نے وہاں ان کا  علاج کیا۔ تاہم کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ 23 دن تک ہاسپٹل میں زیر علاج تارک رتنا نے آج آخری سانس لی۔ ننداموری کے مداحوں اور ٹی ڈی پی کارکنوں میں تاراکا رتنا کی موت سے غم کی لہر دوڑ گئی ۔

 

 

تاراکارتنا 22 فروری 1983 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے۔ تارکا رتنا کے والد ننداموری موہن کرشنا تھے۔ تاراکارتنا نے 2002 میں کے راگھویندر راؤ کی ہدایت کاری میں فلم اوکاٹو نمبر کرراڈو سے بطور ہیرو اپنا آغاز کیا۔ تارکارتنا نے 2002 میں ایک ساتھ 9 فلمیں شروع کرکے عالمی ریکارڈ بنایا۔ تارکارتنا کو 2009 میں آئی فلم امراوتی کے لیے نندی ایوارڈ ملا۔ انہوں نے تقریباً 23 فلموں میں بطور ہیرو، ولن اور کریکٹر آرٹسٹ کام کیا۔ مزید دو فلمیں شوٹنگ کے مراحل میں ہیں۔ پچھلے سال انہوں نے 9 آورز نامی ویب سیریز میں کام کیا۔ تارکارتنا کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ الیکھیا اور بیٹی نشیکا ہیں۔ 2012 میں، تارکارتنا نے الیکھیا سے شادی کی تھی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button