اسد الدین اویسی بھارت چھوڑ کر فلسطین چلے جائیں۔ جئے فلسطین کے نعرے پر ملعون راجہ سنگھ برہم
حیدرآباد۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے آج پارلیمنٹ میں حلف لیا اس موقع پر انہوں نے جئے فلسطین کا نعرہ بلند کیا۔
اسد الدین اویسی کے نعرے پر این ڈی اے اتحاد کے قائدین چراغ پا ہوگئے اور انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ تازہ طور پر حیدرآباد کے حلقہ گوشہ محل کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے بھی رد عمل ظاہر کیا ہے۔ آج اس نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں راجہ سنگھ یہ کہتا ہے کہ فلسطینیوں سے اتنی محبت ہے تو ان کے لیے بھارت چھوڑ کر اسد الدین اویسی فلسطین چلے جائیں اور بندوق اٹھا لیں، اس نے کہا کہ
ایک مرتبہ اگر وہ فلسطین گئے تو انہیں صورتحال کا اندازہ ہوگا، راجہ سنگھ نے مزید کہا کہ بھارت میں رہتے ہوئے یہاں سیاست کرتے ہوئے بھارت ماتا کی جئے اور جئے بھارت کے نعرے لگانے کے بجائے ایسے نعرے کیوں لگائے گئے، اس نے پوچھا کہ اگر آپ کی جگہ کوئی جئے اسرائیل کے نعرے لگاتا تو آپ خاموش رہے تھے۔