جرائم و حادثات

شرابی باپ شیرخوار بیٹی پر گر پڑا۔‌ضلع نرمل کے خانہ پور میں افسوسناک واقعہ 

نرمل (تلنگانہ) 21 مئی: تلنگانہ کے ضلع نرمل کے خانہ پور علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نشے کی حالت میں باپ اپنی 28 دن کی شیرخوار بیٹی پر گر پڑا جس کے نتیجے میں بچی دم توڑ گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق خانہ پور کے رہنے والے شیکھر اور اس کی بیوی سجاتا کے ہاں حال ہی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ شیکھر شراب نوشی کا عادی ہے اور واقعہ کے روز وہ نشے کی حالت میں گھر لوٹا۔ گھر پہنچ کر وہ پلنگ پر سو رہی نومولود بچی پر گر پڑا جس سے بچی کی سانسیں رک گئیں۔

 

ماں سجاتا کے شور مچانے پر گھر کے دیگر افراد پہنچے اور شیکھر کو ہٹایا لیکن تب تک بچی کی موت ہو چکی تھی۔واقعہ کی اطلاع پر خانہ پور پولیس موقع پر پہنچی مقدمہ درج کیا اور شیکھر کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button