ہندوستانی نژاد ظہران ممدانی نیویارک کے مئیر منتخب ہونے پر عبداللہ کوثر سینئر کانگریس قائد این آر آئی کی مبارکباد
ہندوستانی نژاد ظہران ممدانی نیویارک کے مئیر منتخب ہونے پر عبداللہ کوثر سینئر کانگریس قائد این آر آئی کی مبارکباد
امریکہ (بوسٹن سٹی)6/ نومبر (اردو لیکس) ہندوستانی نژاد ظہران ممدانی نے امریکہ کے شہر نیویارک مئیر منتخب ہونے پر عبداللہ کوثر سینئر کانگریس قائد (این آر آئی حال مقیم بوسٹن امریکہ ) نے ظہران ممدانی اور ان کے افراد خاندان کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ 34 سالہ ظہران ممدانی سو برس میں نیویارک شہر کے سب سے کم عمر مئیر اور شہر کے پہلے مسلم اور جنوبی ایشیائی نژاد رہنماء بن گئے ہیں۔ عبداللہ کوثر نے کہا کہ مئیر کے عہدہ کیلئے ممدانی کا اصل مقابلہ سابق گورنر اینڈریو کومو سے تھا جو ڈیموکریٹک پرائمری میں شکست کے بعد آزاد امیدوار کے طور پر میدان میں تھے۔
ظہران ممدانی 1991 ء میں یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں پیدا ہوئے ان کے والد ممتا ز محقق محمود ممدانی اور والدہ معروف فلم ساز میرا نائر دونوں عالمی سطح پر اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ ظہران ممدانی برونکس ہائی اسکول آف سائنس سے تعلیم حاصل کی اور 2014 ء میں بوڈون کالج سے افریکن اسٹڈیز میں گریجویشن مکمل کیا۔
ظہران ممدانی نے سیاست میں آنے سے قبل کوینینز میں فور کلوژرکاؤنسلر کے طور پر جہاں وہ مالی طور پر کمزور خاندانوں کی مدد کرتے تھے۔ اس دوران انہوں نے محسوس کیا کہ غربت کا تعلق صرف اقتصادی مسائل سے نہیں بلکہ پالیسی کی ناکامی سے بھی ہے۔ یہی تجربہ ان کے سیاسی سفر کی بنیاد بنا۔ 2020 ء میں انہوں نے نیویارک اسمبلی کے 36 ویں ضلع ایسٹوریا، کوئینز سے ڈیموکریٹک سوشلسٹ پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب میں حصہ لیا اور پہلی کوشش میں کامیاب ہوگئے۔
وہ نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے پہلے جنوبی ایشیائی اور پہلے سوشلسٹ رکن بنے۔ عبداللہ کوثر نے امید ظاہر کی کہ ظہران ممدانی نیویارک شہر کو مزید ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ہر ممکنہ سہولیات و اقدامات کریں گے جو عوام کے لئے راحت کا باعث بن سکیں



