چار رہاستوں مغربی بنگال، تمل ناڈو، کیرالا، آسام اور پڈوچیری میں انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اتوار کو ملک کی چار ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
اس کے مطابق انتخابات کا آغاز 9 اپریل سے ہوگا جبکہ تمام ریاستوں اور علاقے کے نتائج 4 مئی کو جاری کیے جائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران اس شیڈول کا اعلان کیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق یہ انتخابات مغربی بنگال، تمل ناڈو، کیرالا، آسام اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں منعقد ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق آسام، کیرالا اور پڈوچیری میں ایک ہی مرحلے میں 9 اپریل کو ووٹنگ ہوگی جبکہ تمل ناڈو میں 23 اپریل کو ایک مرحلے میں پولنگ ہوگی۔
مغربی بنگال میں دو مرحلوں میں ووٹنگ کرائی جائے گی جس کے تحت 23 اپریل اور 29 اپریل کو رائے دہی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ان تمام ریاستوں اور علاقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ایک ساتھ کی جائے گی۔



