نیشنل

“بابا… کل بات کریں گے” — اجیت پوار کے ساتھ سفر کرنے والی فلائٹ اٹینڈنٹ کی آخری کال، جو کبھی واپس نہ آئی

مہاراشٹر کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار جس طیارے میں سفر کر رہے تھے اس طیارہ میں  فلائٹ اٹینڈنٹ پنکی مالی بھی تھی کو حادثہ میں ہلاک ہوگئیں۔

 

بتایا گیا ہے کہ حادثہ سے قبل پنکی مالی نے آخری مرتبہ اپنے والد کو فون کیا تھا۔ ممبئی کے ورلی علاقے میں مقیم پنکی مالی نے اپنے والد کو اطلاع دی کہ وہ اجیت پوار کے ساتھ سفر کر رہی ہیں۔

 

پنکی نے فون پر کہا تھا:“بابّا… میں اجیت پوار کے ساتھ بارامتی جا رہی ہوں، انہیں ڈراپ کرنے کے بعد میں ناندیڑ آ جاؤں گی، کل بات کریں گے۔”

 

پنکی مالی کے والد شیوکمار مالی نے بتایا کہ “کل بات کریں گے” کہنے والے الفاظ کبھی حقیقت نہیں بن پائیں گے اور وہ دن اب کبھی نہیں آئے گا۔ وہ اس سانحہ پر شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی بیٹی اس سے قبل بھی کئی مواقع پر اجیت پوار کے ساتھ ہوائی سفر کر چکی تھی۔

 

شیوکمار مالی نے کہا کہ انہیں اپنی بیٹی کی موت نے اندر سے توڑ دیا ہے، اصل میں کیا ہوا اس کی انہیں کوئی معلومات نہیں ہیں، اس طرح کے حادثات کے بارے میں انہیں کوئی تجربہ بھی نہیں تھا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ کم از کم ان کی بیٹی کی نعش ان کے حوالے کی جائے تاکہ وہ آخری رسومات ادا کر سکیں، یہی ان کی آخری خواہش ہے۔

 

واضح رہے کہ بارامتی ایئرپورٹ کے قریب پیش آئے اس طیارہ حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار، ان کے پرسنل سیکورٹی آفیسر ودِیپ جاڈو، فلائٹ اٹینڈنٹ پنکی مالی، پائلٹ اِن کمانڈ سمتھ کپور اور سیکنڈ اِن کمانڈ شامبھاوی پاٹھک شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button