نیشنل
بی جے پی کو جیت سے روکنے بدرالدین اجمل نے کیا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

نئی دہلی: آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے سربراہ بدرالدین اجمل نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی ریاست آسام کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ بدرالدین اجمل نے کہا کہ یہ فیصلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو جیتنے سے روکنے کے لیے لیا گیا ہے۔ بدرالدین اجمل نے پہلے اعلان کیا تھا
کہ ان کی پارٹی ساماگوری اسمبلی حلقے سے اپنا امیدوار میدان میں اتارے گی، تاہم اب انہوں نے اپنا فیصلہ بدلتے ہوئے کہا کہ اے آئی یو ڈی ایف ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لے گی۔ انہوں نے کہا، ’’اگر ہم پانچ میں سے کسی ایک نشست پر بھی امیدوار اتارتے ہیں تو اس کا فائدہ بی جے پی کو ہوگا۔
ہمارا مقصد بی جے پی کی جیت کو روکنا ہے اس لیے ہم انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے۔‘‘