نیشنل

شوہر کی گٹکھا کھانے کی عادت سے تنگ آکر بیوی کی خودکشی

نئی دہلی: شوہر کی گٹکھا کھانے کی عادت سے تنگ آکر ایک بیوی نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے جلال پور میں پیش آیا جس کا تاخیر سے علم ہوا۔

 

ساریکا اور نام دیو نے لو میریج کی تھی اور وہ ہمیر پور کے سریلا علاقے کے جلال پور گاؤں میں رہتے تھے۔ رپورٹس کے مطابق جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ساریکا نے اپنے شوہر کو گٹھکہ کی عادت چھوڑنے کو کہا۔

 

پورا دن اپواس رکھنے اور کروا چوتھ کی رسم ادا کرنے کے باوجود شوہر کی گٹکھا کھانے کی عادت کی وجہ سے جوڑے کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی۔ چاند نظر آنے کے بعد اپواس توڑ کر ساریکا نے پھانسی لے لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button