نیشنل

پاپولر فرنٹ آف انڈیا پرپابندی کے ذریعہ ہم نے دنیا کے سامنے ایک کامیاب مثال پیش کی ہے: امیت شاہ

نئی دہلی: مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ این ڈی اے حکومت جموں و کشمیرمیں دہشت گردی اور ملک میں بائیں بازو کی انتہا پسندی پر قابو پانے میں کامیاب رہی۔ انہوں نے حیدرآباد میں واقع سردار ولبھ بھائی پٹیل پولیس اکیڈیمی میں آئی پی ایس پروبیشنرس کے 74 ویں بیاج کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی اور سلامی لی۔ پاسنگ آوٹ پریڈ سے ہفتہ کی صبح خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) پر حالیہ پابندی کے ذریعہ ہم نے دنیا کے سامنے ایک کامیاب مثال پیش کی ہے۔

ہندوستان کی سرکاری ایجنسیوں کی قیادت میں ملک کی پولیس فورسس نے ایک ہی دن میں پی ایف آئی جیسی تنظیم کے خلاف کامیاب آپریشن انجام دیا۔ این آئی اے و این سی بی کی توسیع سے نارکوٹکس اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو قابو میں کرنے میں مدد ملی ہے۔

امیت شاہ نے مزید کہا کہ گذشتہ 70 سال کے دوران ملک میں داخلی سلامتی کے معاملہ میں کئی چیالینجس کا سامنا کیا گیا ہے۔ 36 ہزار ملازمین پولیس اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button