جنرل نیوز

بائیک پر بیٹھے نوجوان کو سانپ نے ڈس لیا۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقعہ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے بندلہ گوڑہ علاقے کے کرسٹل ٹاؤن میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جسے قریبی سی سی ٹی وی کیمرے نے قید کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق، ایک شخص اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل کے نیچے سے ایک سانپ نکلا اور اسے ڈس لیا۔

 

مقامی افراد نے فوری حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی شخص کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق، متاثرہ شخص کو بروقت علاج فراہم کیا گیا اور اب اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 

اس واقعے کی خاص بات یہ ہے کہ سانپ کو زندہ حالت میں پکڑا گیا اور یہ جاننے کے لیے اسپتال لایا گیا کہ آیا وہ زہریلا ہے یا نہیں۔ ماہرینِ جنگلی حیات اور محکمہ جنگلات کے افسران سانپ کی شناخت اور نوعیت جانچنے میں مصروف ہیں تاکہ مناسب طبی اور حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔

 

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ برسات کے موسم میں خاص احتیاط برتیں، اپنے اطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور اگر کسی قسم کے مشتبہ جانوروں کی نقل و حرکت نظر آئے تو فوراً متعلقہ حکام یا ہیلپ لائن کو اطلاع دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button