نیشنل
بی جے پی لیڈر اڈوانی کی طبیعت بگڑنے سے ہاسپٹل میں داخل

نئی دہلی _ 27 جون ( اردولیکس) بی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کی طبیعت بگڑنے سے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چہارشنبہ کی کی رات دیر گئے اڈوانی کو دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ 98 سالہ ایل کے اڈوانی کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے سابق نائب وزیر اعظم کو ایمس کے پرانے پرائیویٹ وارڈ میں داخل رکھا گیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں۔ تاہم ان کی بیماری کے بارے میں فوری طور پر کوئی واضح معلومات نہیں ہوئی ہیں۔ تاہم ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی طبیعت مستحکم ہے