نیشنل ہائی وے پر خاتون کے ساتھ شرمناک حرکت، بی جے لیڈر گرفتار

نیشنل ہائی وے پر شرمناک حرکت، بی جے لیڈر گرفتار
نئی دہلی: ریاست مدھیہ پردیش کے مانڈسور علاقے میں بی جے پی لیڈر کی جانب سے قومی شاہراہ پر کی گئی غیر اخلاقی حرکت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے، اس ویڈیو میں
دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار قومی شاہراہ پر اچانک روکی گئی جس کے بعد ایک خاتون گاڑی سے اتری اور اگلی نشست سے مذکورہ شخص بھی باہر آیا۔ دونوں نے شاہراہ پر ہی نازیبا اور فحش حرکات کیں، یہ شرمناک منظر قریب کے ٹول پلازہ کے سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔
مذکورہ شخص کی شناخت منوہر لال دھاکڑکے طور پر کی گئی ہے جو مانڈسور ضلع سے تعلق رکھتا ہے اور بی جے پی لیڈر بتایا جارہا ہے۔ واقعہ دہلی ممبئی ہائی وے پر پیش آیا جہاں منوہر لال نے مبینہ طور پر ایک خاتون کے ساتھ نیم برہنہ حالت میں رقص بھی کیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہو گیا اور عوام میں شدید غصہ کی لہر دوڑ گئی۔ بعض صارفین نے منوہر لال کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا رکن قرار دیا تاہم مانڈسور ضلع بی جے پی صدر راجیش دیکشت نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ منوہر لال کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے منوہر لال کو گرفتار کر لیا ہےجبکہ اس کی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ اس کے خلاف بھارتی قانون (BNS) کی دفعات 296، 285، اور 3(5) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہےپولیس نے خاتون کو تاحال گرفتار نہیں کیا ہے۔ بھانپورا پولیس اسٹیشن کے انچارج آر سی ڈانگی کے مطابق خاتون کی گرفتاری سے قبل مکمل تفتیش کی جائے گی
اس واقعہ پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کئی لوگوں نے اسے "سراسر بے حیائی” اور "سڑکوں پر عوامی شرمناک مظاہرہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی حرکات جانوروں کو بھی
شرمندہ کر دیں۔ عوامی دباؤ کے نتیجے میں بالآخر پولیس نے مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی کی۔