جرائم و حادثات

حیدرآباد کے نامپلی علاقہ میں دن دہاڑے نوجوان کا قتل

حیدرآباد: شہر کے علاقہ نامپلی میں آج دن دہاڑے ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا۔یہ واردات ایم جی ایم کینسر ہاسپٹل کے پاس پیش آئی جس سے مقامی افراد میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

 

فوری ملی جانکاری کےمطابق پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ سے تعلق رکھنے والا ایان قریشی ایک کیس کے سلسلہ میں نامپلی عدالت میں آیا ہوا تھا۔ بعد ازاں جب وہ اپنی بائیک پر واپس ہورہا تھا کہ پانچ حملہ آوروں نے اس کا پیچھا کیا اور تیز دھار خنجروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

 

اطلاع ملنے پر نامپلی پولیس مقام واقعہ پر پہنچ گئی۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

 

پولیس کے اعلیٰ حکام نے بھی موقع میں واقع کا معائنہ کیا مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button