نیشنل

گجرات میں بی جے پی اور ہماچل پردیش میں کانگریس کا چلا جادو

حیدرآباد _ 8 دسمبر ( اردولیکس) گجرات میں بی جے پی نے ساتویں مرتبہ کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اس نے 156 نشستوں پر جیت حاصل کی ۔ 182 اسمبلی نشستوں والی اس ریاست میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب کسی پارٹی نے تن تنہا 150 سیٹوں سے زیادہ حاصل کی ہے۔ کانگریس کی حالت ریاست میں انتہائی خستہ رہی کیونکہ اس نے محض 17 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے 5 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اور 3 آزاد امیدواروں اور سماج وادی پارٹی کے ایک امیدوار کو بھی کامیابی حاصل ہوئی۔

اسی طرح ہماچل پردیش کی  68 رکنی اسمبلی میں کانگریس نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 40 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ بی جے پی کو صرف 25 نشست حاصل ہوئے اور باقی 3 نشستوں پر دیگر امیدوار کامیاب ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button