تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ بی جے پی نے شان رسول ﷺ میں گستاخی کرنے والے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو معطل کردیا

حیدرآباد _ 23 اگست ( اردولیکس) بی جے پی کی قومی تادیبی کمیٹی نے تلنگانہ کے پارٹی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو اس کے گستاخانہ ریمارکس پر پارٹی سے معطل کردیا ہے واضح رہے کہ راجہ سنگھ نے شان رسول ﷺ میں گستاخی کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا جس کے خلاف تلنگانہ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور پولیس نے راجہ سنگھ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

محسن انسانیت حضور اکرم ؐ کی شان اقدس میں تلنگانہ بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی جانب سے گستاخی کئے جانے کے ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے ساتھ ساتھ ریاست کے کئی حصوں میں مسلمانوں میں شدید برہمی،غم وغصہ اور بڑے پیمانہ پر احتجاج کے پیش نظر بی جے پی نے راجہ سنگھ کو معطل کردیا ہے۔تلنگانہ اسمبلی میں گوشہ محل حلقہ کی نمائندگی کرنے والے راجہ سنگھ کوپارٹی کی مرکزی تادیبی کمیٹی نے پارٹی اور دیگر تمام ذمہ داریوں سے فوری اثر کے ساتھ معطل کردیاہے

 

۔تادیبی کمیٹی کے سکریٹری اوم پرکاش نے رکن اسمبلی سے خواہش کی کہ وہ اپنے متنازعہ اور قابل اعتراض ریمارکس پر اندرون 10دن یعنی 2ستمبر تک جواب دیں۔ا س رکن اسمبلی کے ریمارکس کے خلاف مسلم طبقہ میں کافی برہمی دیکھی گئی تھی اور اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے شدید احتجاج بھی کئے گئے تھے۔بی جے پی نے اس بیان پر راجہ سنگھ سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔اسی دوران بی جے پی کے ترجمان کرشناساگر راو نے کہاکہ ہماری پارٹی تمام عقائد کا احترام کرتی ہے اور کوئی اس سے انحراف کرتا ہے تو ہم اس معاملہ پر کارروائی کریں گے۔ہماری قومی پارٹی ہے،جو عقائد میں اختلافات کو نہیں مانتی۔بی جے پی تمام کو یکساں مانتی ہے۔ہم نفرت کی تقریر کی تصدیق نہیں کرتے اور راجہ سنگھ نے اگر اس سے انحراف کیا ہے تو پارٹی اس معاملہ سے نمٹ لے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button