نیشنل

بی جے پی مکت بھارت کیلئے مل کر کام کریں گے۔ چیف منسٹرتلنگانہ کا عزم

حیدرآباد: چیف منسٹرکے چندرشیکھرراو نے کہا کہ ملک میں نفرت پھیلانے والی طاقتوں کو ختم کیا جانا چاہیے کیونکہ اور اگر نفرت بڑھے گی تو یہ ملک کیلئے نقصان دہ ہوگا۔ انہوں نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے ساتھ منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بات کی۔ کے سی آر نے تنقید کرتےہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا ہے، قیمتیں بڑھنے سے غریبوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایرپورٹس ریلوے تمام کو خانگیانے کا عمل جاری ہے، معروف کمپنی ایل آئی سی کی نجکاری کی جا رہی ہے۔ ایک طرف کہتے ہیں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، لیکن دوسری طرف عصمت ریزی کے کیسس میں اضافہ ہورہا ہے۔ چیف منسٹرتلنگانہ نے مزید کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں ملک نے بہت نقصان اٹھایا ہے اسی لئے ملک میں بی جے پی مخالف طاقتوں کو متحد ہونا چاہئے اور اس معاملے پر نتیش سے بھی بات چیت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معمول کی حکومتیں نہیں چاہیے، ایسی حکومت آنی چاہیے جو ہندوستان کو بدل دے۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی صرف جھوٹ کے ساتھ حکومت کر رہی ہے، کے سی آر نے کہا کہ انہوں نے ان حالات کے پس منظر میں اپوزیشن کو متحد کرنے کے معاملے پر نتیش کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button