نیشنل

بنگالورو کے بعض اسکولس کو بم‌ سے‌ اڑا دینے‌ کی‌ دھمکی

بنگالورو: ریاست کرناٹک بنگالورو میں 15 سے زائد اسکولس کو آج صبح بموں سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ ای میل کے ذریعہ یہ دھمکی دی گئی اس اطلاع کے ساتھ ہی طلبہ اولیائے طلبہ اور اسکولس کے منتظمین میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

 

جن اسکولس کو بموں سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ان میں سے ایک اسکول کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار کی قیام گاہ کے سامنے ہے۔ دھمکی آمیز ای‌میل‌پیغام ملنے کے بعد بم اسکوائڈ کے ذریعہ ان اسکولس کی تلاشی لی گئی لیکن وہاں سے کوئی بھی قابل اعتراض شے دستیاب نہیں ہوئی۔

 

اس سلسلے میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button