بزنس

کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

حیدرآباد: مرکز  حکومت نے پانچ ریاستوں میں انتخابات ختم ہونے کے فوری بعد ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ۔  تیل کمپنیوں نے 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 21 روپے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔  بڑھتی ہوئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی دہلی میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 1796.50 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کولکتہ میں یہ بڑھ کر 1908 روپے، ممبئی میں 1749 روپے اور چنئی میں 1968.50 روپے ہو گیا ہے۔ اور جن پانچ ریاستوں میں انتخابات ہوئے، ان میں جے پور   راجدھانی 1819 روپے، بھوپال (مدھیہ پردیش) 1804 روپے، رائے پور (چھتیس گڑھ) 2004 روپے، حیدرآباد 2024.5 روپےہوگئی  ہے۔ تاہم یہ ایک راحت کی بات ہے کہ گھریلو استعمال کے لیے استعمال ہونے والے سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button