تلنگانہ

ڈی سرینواس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی _ ہاسپٹل میں شریک

حیدرآباد _ 27 فروری ( اردولیکس) سابق رکن راجیہ سبھا و متحدہ آندھراپردیش میں کانگریس کے سابق صدر پی سی سی  ڈی سرینواس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس پر انھیں علاج کے لئے حیدرآباد کے بنجاراہلز میں واقع ایک پرائیویٹ ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔وہ ڈاکٹرس کی نگرانی میں زیرعلاج ہیں۔ان کے فرزند و بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے اس بات کی اطلاع ٹوئیٹر پر دی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد شدید بیمار ہیں جس کی وجہ سے وہ دودنوں تک سرکاری پروگراموں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔اسی لئے آج اور کل کے پروگرام منسوخ رہیں گے۔  تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ڈی سرینواس اپنی سیاسی سرگرمیوں کو محدود کردیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button