تلنگانہ

تلنگانہ حکومت ملازمین کو سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والی ریاست: رکن کونسل کویتا

تلنگانہ حکومت ملازمین کو سب سے زیادہ تنخواہیں دینے والی ریاست: کے کویتا

دیگر ریاستوں میں تلنگانہ کی طرز پر منفعت بخش اسکیموں کا فقدان

ایس ای آر پی کے لئے نئے پے اسکیل کے نفاذ پر ملازمین کا حکومت سے اظہار تشکر

حیدرآباد 19/, مارچ (, اردو لیکس)یس ای آر پی ٹریڈ یونینوں کے نمائندوں نے حیدرآباد میں بی آر ایس قائد و رکن کونسل کلواکنٹلہ کویتا سے ملاقات کی اور ایس ای آر پی (SERP) کے ملازمین کے لیے نئے پے اسکیل کو نافذ کرنے کے احکامات جاری کرنے پر ریاستی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ایم ایل سی کویتا نے کہا کہ متحدہ ریاست کے حکمرانوں نے کبھی بھی ایس ای آر پی ملازمین کے مطالبات پر توجہ نہیں دی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے سی آر نے ایس ای آر پی ملازمین کو سرکاری ملازمین کے برابر اجرت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کی زندگیوں میں خوشی بکھیری ہے

 

۔ بی آر ایس قائدکویتا نے کہا کہ تلنگانہ ریاست، ملک بھر میں ملازمین کو سب سے زیادہ تنخواہ دینے والی ریاست ہے ۔ کسی بھی دیگر ریاستوں میں تلنگانہ جیسے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں میں تلنگانہ کی طرز پر منفعت بخش اسکیموں کا فقدان ہے ۔ ریاستی حکومت کے تازہ فیصلے سے 3,978 ملازمین مستفید ہوں گے ۔ تنخواہیں یکم اپریل سے نئے پے اسکیل کے مطابق ادا کی جائیں گی ۔ ایس ای آر پی ایمپلائز یونین کے ریاستی صدر کنتا گنگادھر ریڈی اور نمائندوں نے ایم ایل سی کویتا سے ملاقات کی اور حکومت سے اظہار تشکر کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button