سعودی عرب ۔ بارش کی وجہ سے متعدد شہروں میں اسکول بند، غیر یقینی موسم کا ہائی الرٹ

ریاض ۔ کے این واصف
مملکت مین موسم کے صورتحال حال ہنوز خراب چل رہی ہے۔ ریاض سمیت کئی شہرون میں تعلیمی ادارے بند۔ سعودی محکمہ موسمیات ملک کے 9 ریجنوں کے لیے موسمی ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے موسم کو غیر یقینی قرار دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے بعض علاقوں میں شدید جبکہ بعض میں ہلکی سے درمیانی بارش اور کہیں برفباری، تیز ہوائیں، گرج چمک اور حد نگاہ میں کمی واقع ہونے کے امکانات کا اظہار کیا ہے۔ موسمی غیر یقینی صورتحال کے باعث مشرقی ریجن کے متعدد شہروں میں آج اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جہاں بارش کی توقع ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن کے شہر رابغ کے رہائشیوں کے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے جہاں دو ادوار میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔ خصوصاُ زائرین احتیاط برتیں۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات کے ترجمان حسین بن محمد القحطانی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز دار الحکومت ریاض میں مجموعی طور پر ہلکی بارش ہوئی ہے جبکہ بعض محلوں میں ہونے والی بارش کو درمیانی بھی کہا جاسکتا ہے۔
ترجمان وضاحت کی ہے کہ دارالحکومت میں ریکارڈ کی گئی بارش کی زیادہ سے زیادہ مقدار 12 ملی میٹر رہی جبکہ پورے خطے میں سب سے زیادہ مقدار 24 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان ویڈیوز کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں بعض مقامات کے ڈوبنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
انہوں نے عوام الناس پر زور دیا ہے کہ معلومات کے حصول کے لئے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔



