نیشنل

اقلیتوں کے اسکالرشپس کو بحال کرنے کا رکن راجیہ سبھا کے آر سریش ریڈی نے ایوان میں اٹھایا سوال _ ویڈیو دیکھیں

نظام آباد 22/ دسمبر (اردو لیکس) رکن راجیہ سبھا (بی آر ایس پارٹی) کے آر  سریش ریڈی نے جاریہ راجیہ سبھا اجلاس میں  مسلم اقلیتی طلبہ کے بشمول او بی سی طبقہ کو مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی پری میٹرک اسکالرشپ بحا ل کرنے کا سوال ا اٹھایا۔ کے آر سریش ریڈی کہا کہ سماج میں تعلیم انتہائی اہمیت کا مقام رکھتی ہے

 

انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے غریب طلباء کئی دہوں سے مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی پری میٹرک اسکالرشپ سے استفادہ کرتے ہوئے تعلیمی سلسلہ کو قائم رکھے ہوئے تھے انہوں نے کہا پری میٹرک اسکالرشپس ایک ہزار تا پانچ ہزار کے درمیان ہوا کرتی تھی لیکن کچھ دن قبل مرکزی حکومت کی جانب سے اچانک سال 2022-23پری میٹرک اسکالرشپ کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس سے اقلیتی طلباء اور اولیائے طلباء میں تشویش پائی جاتی ہے۔ کے آر سریش ریڈی نے فوری طور پرمرکزی حکومت سے پری میٹرک اسکالرشپ بحال کرنے کا پرُ زور مطالبہ کیا۔

 

یہاں اس بات کا تذکرہ بے محل نہ ہوگا کہ ضلع حرکیاتی قائد بی آرایس پارٹی سمیر احمد نے کے آر سریش ریڈی کے دورہ نظام آباد کے موقع پر ان سے گیسٹ ہاؤز پر ملاقات کرتے ہوئے سنٹرل پری میٹرک اسکالرشپ کو بحال کرنے کے سلسلہ میں راجیہ سبھا میں مسئلہ کو اٹھانے کے سلسلہ میں نمائندگی کی تھی۔ ان کی نمائندگی پر کے آر سریش ریڈی نے راجیہ سبھا اجلاس میں اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے حکومت کی توجہ مبذول کرائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button