چیف منسٹر ریکھا گپتا پر حملہ – سر پر چوٹ آنے کی اطلاع

دہلی کی چیف منسٹر ریکھا گپتا پر عوامی اجلاس کے دوران حملہ
نئی دہلی کے سیول لائنس علاقہ میں چیف منسٹر ریکھا گپتا پر عوامی شکایات سننے کے دوران حملہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ وار ’جن سنوائی‘ پروگرام میں ایک شخص، جس کی عمر تقریباً 35 سال بتائی جا رہی ہے چیف منسٹر کے پاس پہنچا، کاغذ کا ایک پرچہ دیا اور اچانک ان پر حملہ کر دیا۔ اس نے تھپڑ مارا، بال نوچے اور گالی گلوچ کی، یہاں تک کہ چیف منسٹر سے ہاتھا پائی بھی کی۔ ملزم کے پاس سے عدالت سے متعلق دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ چیف منسٹر کو سر پر چوٹ بھی آئی ہے۔ دہلی بی جے پی صدر ویرندر سچدیوا نے اس حملے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ عوامی اجلاس کے دوران چیف منسٹر پر حملہ ناقابلِ قبول ہے۔
تاہم چیف منسٹر کی رہائش گاہ پر موجود ایک عینی شاہد نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور ایک خاتون تھی تاہم پولیس کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔