نیشنل

گجرات کے وڈودرا میں پٹاخے پھوڑنے کے مسلہ پر دو گروپوں میں تصادم ، پٹرول بم پھینکنے کے واقعات_ 17 افراد گرفتار

احمد آباد _ 25 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) گجرات میں پیر کو دیوالی کی رات وڈودرا کے پانی گیٹ علاقے میں فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیوالی پر پٹاخے پھوڑنے پر جھڑپیں ہوئیں اور پٹرول بم بھی پھینکے گئے۔ پولیس نے دو گروپوں کے درمیان فسادات کے بعد 17 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ فساد  پٹاخے پھوڑنے پر بحث کے بعد ہوا۔  ذرائع نے بتایا کہ دو گروپوں نے پولیس اہلکاروں پر پٹرول بم بھی پھینکے۔ فی الحال صورتحال قابو میں ہے اور پولیس واقعہ کی تفصیلات جاننے کے لیے قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کررہی ہے۔

 

پولیس اہلکاروں پر مبینہ طور پر پٹرول بم پھینکنے کے بعد ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔پٹاخے پھوڑنے پر گروپوں میں جھگڑا ہوا اور معاملہ اس وقت بڑھ گیا جب دونوں فریق ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کردئے ۔ واقعہ کے بعد دونوں طرف سے پتھراؤ شروع ہو گیا اور انہوں نے آس پاس کی املاک اور گاڑیوں پر حملہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مشتعل گروپ نے اسٹریٹ لائٹس کی برقی بھی کاٹ دی تاکہ ان کی شناخت نہ ہوسکے۔واقعہ کی تفصیلی تفتیش جاری ہے اور پولیس نے ملزمین کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button