نیشنل

منالی اور شملہ میں بادل پھٹ پڑے، تین ہلاک 32 لاپتہ۔ بڑے پیمانے پر تباہی

نئی دہلی ۔ ہماچل پردیش کے منالی اور شملہ میں بادل پھٹ پڑے جس کے نتیجہ میں تین افراد کی موت ہو گئی اور 32 سے زیادہ لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ زبردست بارش کی وجہ سے یہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

 

ہماچل پردیش میں زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے منالی اور شملہ سمیت کئی مقامات پر بادل پھٹ پڑنے کی اطلاعات ہیں زبردست بارش کی وجہ سے منالی میں بیاس ندی نے اپنا راستہ بدل دیا ہے۔ چندی گڑھ منالی ہائی وے پر جگہ جگہ مٹی کے تودے گر رہے ہیں جس کی وجہ سے راستہ بند کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہماچل پردیش میں اب تک تین جگہوں پر بادل پھٹ پڑے جس میں 30 سے زیادہ لوگ لاپتہ ہو گئے ہیں وہیں تین افراد کی موت کی اطلاعات ہیں۔

 

شملہ سے 100 کلومیٹر دور رامپور کے جھاکڑی میں بھی موسلا دھار بارش ہو رہی ہے این ڈی آر ایف کی ٹیموں کو مقام واقع پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش میں زوردار بارش کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا جہاں سات افراد پانی میں بہہ گئے جن میں سے پانچ کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے، صورتحال کے پیش نظر بعض اسکولس کو تعطیل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button