جرائم و حادثات

حیدرآباد میں جسم فروشی کے اڈہ پر پولیس کا دھاوا

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں جسم فروشی کے اڈہ پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ یہ واقعہ چندا نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ بی ایچ ای ایل، اولڈ ایم ائی جی کالونی کے ایک مکان میں راجو نامی شخص

 

گزشتہ کچھ عرصہ سے خفیہ طور پر قحبہ گری کا اڈہ چلا رہا تھا۔ باوثوق ذرائع کی اطلاع پر پولیس نے کل رات اس کے مکان پر دھاوا کیا جہاں سے چار لڑکیوں اور دو گاہکوں کو حراست میں لے لیا گیا راجو فراری میں بتایا گیا ہے۔ پولیس نے جسم فروشی کے اڈہ پر کام کرنے والی

 

لکشمی نامی خاتون کو بھی حراست میں لے لیا اس سلسلے میں چندا نگر پولیس نے کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button