تلنگانہ

تلنگانہ میں بی آرایس کا کھیل ختم اور بی جے پی کی دوکان بند ہوجائے گی : ڈاکٹر محمد سلیم

تلنگانہ میں بی آرایس کا کھیل ختم ہوگا اور بی جے پی کی دوکان بند ہوگی

مسلم تحفظات کے چمپین محمدعلی شبیر سے مقابلہ چیف منسٹر کا اصلی چہرہ آشکار : ڈاکٹر محمد سلیم

حیدر آباد -2 ستمبر (راست) سیکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ڈاکٹر محمد سلیم نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے آئندہ انتخابات میں جہاں بی آرایس کا کھیل ختم ہوگا ، وہیں بی جے پی کی دوکان بھی بند ہو جائے گی اور کانگریس بھاری اکثریت سے حکومت تشکیل دے گی۔

 

ڈاکٹر محمد سلیم نے کہا کہ بی آرایس حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی ہے، سماج کے تمام طبقات کو دھوکہ دیا گیا ہے، بالخصوص اقلیتوں سے کئے گئے وعدے %12 مسلم تحفظات، عالمی سطح کا اسلامک سنٹر، درگاہ جہانگیر پیران کی ترقی ، اجمیر میں رباط کا قیام، اقلیتی بجٹ کی مکمل اجرائی ، اقلیتی طلبہ کیلئے فیس ری ایمبر سمنٹ اور اسکالرشپس کی بروقت اجرائی، ڈبل بیڈ روم مکانات کی تقسیم میں مسلمانوں کو 120 کوٹہ فراہم کرنے میں حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ سیکریٹریٹ کی مساجد، یکخانہ مسجد شمس آباد کی مسجد اور کھم میں مساجد کا انہدام بھی کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر کو مسلمانوںکا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم تحفظات کے چمپین محمدعلی شبیر کے خلاف مقابلہ کرنا مسلم دشمنی کا زندہ ثبوت ہے۔ چیف منسٹر اور کے سی آرخاندان کے خلاف تنقید میں کرنے والے بی جے پی قائدین ڈی اروند، راجہ سنگھ، بندی سنجے کے خلاف مقابلہ نہ کرتے ہوئے یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ بی آرامیس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ معاہدہ ہو چکا ہے۔

 

ریاست کے اقلیتیں بالخصوص مسلمان اس کا سنجیدگی سے نوٹ لے رہے ہیں اور انتخابات میں بی آرائیں اور بی جے پی سے اس کا حساب چکتا کریں گے۔ سیکریٹری پردیش کانگریس کمیٹی نے مزید کہا کہ ریاست میں بی آرایس کی اُلٹی گنتی اب شروع ہو چکی ہے، اسی لئے تمام سروے کانگریس کے حق میں ہیں۔

 

کانگریس پارٹی کا اقلیتی ڈیکلریشن تیار ہورہا ہے۔ ایس سی، ایس ٹی ڈیکلریشن متاثر کن رہا ہے جس کا عوام میں مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔ تلنگانہ کی سیاسی صورتحال دیکھنے کے بعد یہ واضح ہے کہ عوام کانگریس کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button