تلنگانہ کے ان اضلاع میں آئندہ تین دنوں تک بھاری سے بھاری بارش

تلنگانہ کے بعض اضلاع میں آیندہ تین دن تک شدید سے شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے محکمہ موسمیات نے اطلاع دی کہ کوتہ گوڈم اور کھمم اضلاع میں جمعرات سے جمعہ کی صبح تک بھاری سے بہت بھاری بارش ہوگی۔
متعلقہ اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ کریم نگر پداپلی ، بھوپال پلی، ملوگو، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل اور ہنمکنڈہ اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ آصف آباد، منچریال، نظام آباد، جگتیال، سرسلہ، نلگنڈہ، جنگاؤں، سدی پیٹ، بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگیری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی اضلاع میں ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ملوگو، بھدرادری کوتہ گوڈم، کھمم اور محبوب آباد اضلاع کے لیے جمعہ سے ہفتہ تک ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آصف آباد، منچریال، کریم نگر، پداپلی ، بھوپال پلی، ہنمکنڈہ اور ورنگل اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ ہفتہ کو عادل آباد، آصف آباد، منچریال، نرمل، کریم نگر اور پداپلی اضلاع کے لیے نظام آباد، جگتیال، سرسلہ، بھوپال پلی اور ملوگو اضلاع کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا گیا