بھارت بند مؤخر کرنے کے اعلان پر عوام میں الجھن، مسلم پرسنل لا بورڈ سے وضاحت کا مطالبہ

بھارت بند مؤخر کرنے کے اعلان پر عوام میں الجھن، مسلم پرسنل لا بورڈ سے وضاحت کا مطالبہ
حیدرآباد: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے جمعہ 3 اکتوبر کو ملک گیر بند کے اعلان کو مؤخر کرنے سے متعلق جاری پریس نوٹ پر عوام میں الجھن کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ بورڈ کے دو ذمہ داروں کی جانب سے چہارشنبہ یکم اکتوبر کو ایک پریس نوٹ جاری کیا گیا، جو اردو، انگریزی اور ہندی تین زبانوں میں شامل ہے
جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر گشت کررہا ہے، تاہم اس پریس نوٹ کو بورڈ کی جانب سے میڈیا کو بذریعہ ای میل نہیں بھیجا گیا اور نہ ہی اسے بورڈ کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پیش کیا گیا۔
اس صورتحال نے عوام میں شبہات پیدا کر دیے ہیں کہ آیا یہ پریس نوٹ واقعی مسلم پرسنل لا بورڈ کا ہے یا فرضی۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی فوری طور پر میڈیا سے رجوع ہوکر اس معاملے پر وضاحت پیش کریں تاکہ غلط فہمیوں کا ازالہ ہو سکے۔
