نیشنل

کانگریس تنہا 273 سے زائد نشستوں پر جیتے گی۔ ملکارجن کھرگے

حیدرآباد۔ کانگریس نے تنہا 273 اورانڈیا اتحاد کی جانب سے 300 سے زائد نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے تعلق سے کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ انڈیا الائنس لوک سبھا انتخابات میں 300 سے زیادہ سیٹیں جیتے گا جب کہ کانگریس پارٹی تنہا 273 سیٹیں جیتے گی۔

 

سی این این- نیوز18 کو دیئے گیے ایک انٹرویو میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے۔ کانگریس کے صدر نے اس انٹرویو میں بی جے پی پر بھی جم کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ نریندرمودی جو کچھ کہہ رہے ہیں وہ جھوٹ ہے۔ 2014 اور 2019 کے انتخابات میں انہوں نے اپنے مطلوبہ نمبر حاصل کر لیے تھے لیکن اس بار ان کے لیے اقتدار میں آنا مشکل ہے۔ وہ جنوب میں تو ہار ہی رہے ہیں، شمال میں بھی ان کی پارٹی کو شکست ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ میں یہ بات اس لیے کہہ سکتا ہوں کیونکہ کیرالہ یا تمل ناڈو میں بی جے پی کا کوئی وجود نہیں ہے۔ وہ کچھ جگہوں پر ایک یا دو سیٹیں جیت سکتے ہیں لیکن آندھرا پردیش میں ان کا کوئی وجود نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button