انٹر نیشنل

سعودی عرب کا ٹیکنالوجی اور خلائی شعبوں میں انڈیا اور برطانیہ کے ساتھ سٹریٹجک شراکت بڑھانے پر جائزہ اجلاس

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب نے سائنس و ٹیکنالوجی، خلا اور کاروباری شعبوں میں انڈیا اور برطانیہ کے ساتھ سٹریٹجک شراکت کو وسعت دینے کا جائزہ لیا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیرمواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ نے جمعے کو ورلڈ اکنامک فورم 2023 میں شرکت کے موقع پر ڈیووس میں برطانوی وزیر گرانٹ شاپس کے ساتھ ملاقات کی۔
دونوں دوست ملکوں کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی شعبوں میں سٹریٹجک شراکت کا دائرہ وسیع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور خالص صفر کے اخراج کو حاصل کرنے کے لیے فوری مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
گرانٹ شاپس نے کہا کہ’ برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان صاف توانائی کے شعبے میں تعاون کی گنجائش موجود ہے۔
انھوں نے عالمی اہداف کے حصول کے لیے بین الاقوامی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
دریں اثنا انجینیئر عبداللہ السواحہ نے ریلوے، مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انڈین مرکزی وزیر شری اشونی ویشنو سے بھی بات چیت کی۔
دونوں نے ٹیکنالوجی، اختراع اور ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کے شعبوں میں سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
انجینیئر عبداللہ السواحہ نے انڈین وزیر ریلوے و مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ساتھ بھی ٹیکنالوجی، اختراعات اورڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کے شعبوں میں سٹریٹجک شراکت کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔دونوں ملاقاتوں میں مواصلات، خلائی اور ٹیکنالوجی کمیشن کے سعودی گورنر محمد التمیمی نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button