نیشنل

سی پی آئی کے سینر لیڈر و سابق رکن پارلیمنٹ سدھاکر ریڈی کا انتقال

سی پی آئی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم پی سورورم سدھاکر ریڈی (83) کا انتقال ہوگیا۔ وہ حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں زیرِ علاج تھے جہاں جمعہ کی رات انہوں نے آخری سانس لی۔

 

سدھاکر ریڈی 25 مارچ 1942 کو ضلع محبوب نگر کے  کونڈراوپلی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ وہ 1998 اور 2004 کے عام انتخابات میں نلگنڈہ پارلیمانی حلقہ سے لوک سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ 2012 سے 2019 تک انہوں نے سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

 

ان کے والد وینکٹ رامی ریڈی مجاہدِ آزادی تھے اور تلنگانہ مسلح جدوجہد میں بھی شریک رہے۔ سدھاکر ریڈی نے 1974 میں وجیالکشمی سے شادی کی تھی۔ ان کے دو بیٹے ہیں۔ انہوں نے کرنول کے عثمانیہ کالج سے بی اے کیا اور اس کے بعد عثمانیہ یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی

۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button